اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر برائے قومی اسمبلی عمر ایوب نےمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بھی بدترین دھاندلی کر کے اپنے امیدواروں کو جتوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے زیادہ لیگی امیدوار کو ووٹ ملنا ہی دھاندلی ہے، لاہور اور گجرات میں جعلی طور پر امیدواروں کو ہروایا گیا۔انہوں نے کہا کہ نقل کیلئے بھی عقل چاہیے مگر بدقسمتی سے یہاں عقل کا فقدان ہے۔ عمر ایوب نے الزام عائد کیا کہ ڈی پی او گجرات بھی دھاندلی میں ملوث تھے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں دھاندلی کے خلاف جمعے کے روز احتجاج کریں گے جبکہ دھاندلی کے خلاف تحریک کا آغاز فیصل آباد سے ہوگا اور پانچ مارچ کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں