حلقہ پی پی 149میں جیت کس کی ہوئی؟ مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے پی پی 149 کے امیدوار شعیب صدیقی کے انتخابی دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر حلقے کی عوام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےایک بارپھرہمیں کامیابی دی ہے، پی پی 149کےعوام کادل سےمشکورہوں، جنہوں نےہمارےلیےمحنت کی ان کامشکورہوں، اس علاقےکی ترقی کےلیےشعیب صدیقی دن رات محنت کریں گے، ہم اس علاقےکی ترقی کےلیےدن رات ایک ہوکرکام کریں گے، پی پی 149میں خدمت کاسفرشروع کریں گے۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آئی پی پی کے امیدوار شعیب صدیقی 25 ہزار 158 ووٹ حاصل کر چکے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ذیشان رشید 19 ہزار 683 ووٹ کے ساتھ پیچھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close