لیگی کارکن کی ہلاکت، چیف الیکشن کمشنر نے بھی سخت حکم جاری کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے شہری کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 نارووال میں پولنگ سٹیشن کے قریب ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نارووال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اس معاملے پر رپورٹ طلب کرلی۔چیف الیکشن کمشنر نے ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close