حلقہ این اے 196ضمنی الیکشن ، پیپلزپارٹی نے واضح برتری حاصل کرکے میدان مار لیا

اسلام آباد (پی این آئی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 196 کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیاہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو نے میدان مار لیاہے ۔

 

این اے 196 قمبر شہداد کوٹ کے تمام 303 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری  نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے خورشید جونیجو 91 ہزار 581 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کے محمد علی 2763 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close