شیر افضل مروت کا بڑا اعلان

کراچی (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ ہم ریلی نکالنے آئے ہیں، عوام کو آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بھاگنے والے نہیں، کراچی کے عوام کے پاس آئے ہیں، کوشش ہو گی کہ کراچی کی تمام قیادت عوام کو نظر آئے۔آج کراچی ڈویژن کی دعوت پر کراچی پہنچا ہوں، کراچی پولیس نے ہمارے ورکرز کو گرفتار کیا ہے، ہمیں پیپلز پارٹی سے اس طرح کی کوئی امید نہیں، پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ سندھ میں بے امنی کے خلاف کام کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سندھ میں دو سال سے جلسوں کی اجازت نہیں ہے، اے این پی سے ہماری بات چیت کا آغاز نہیں ہوا، قصور میں سارے راستے بند تھے پھر بھی ریلی نکلی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close