حلقہ پی پی 32گجرات ضمنی الیکشن ، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، پرویز الٰہی پیچھے رہ گئے

گجرات (پی این آئی) ملک بھر میں ضمنی الیکشن کا میدان آج سجا،قومی اسمبلی کے 6جبکہ صوبائی اسمبلی کے 15حلقوں میں ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جس کے بعد اب نتائج آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے،پی پی 32 گجرات کے 6پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ق کے چودھری موسیٰ الہٰی 2490 ووٹ لیکر آ گے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے چودھری پرویز الہٰی 1074ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close