وفاقی دارالحکومت سے سعودی شہری کو اغوا کر لیا گیا، اغواکار کون نکلا؟

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 8 سے سعودی عرب کا شہری اغوا ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارتخانے کے اہلکار کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرلی۔ ایف آئی آر کے مطابق عبدالواحد شاہد خان نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو اغواء کیا۔سعودی سفارتی اہلکار نے ایف آئی آر میں پولیس کو درخواست کی ہے کہ سعودی شہری کو جلد بازیاب کرانے کے ساتھ اغوا کار کو قانونی سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close