ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی رہنما گرفتار

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابق رکن پنجاب چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

پی پی 164 سے سنی اتحاد کونسل کےامیدوار چودھری یوسف میو نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے ہمارے سابق ایم پی اے چودھری شبیر گجر کو گرفتار کرلیا،چودھری شبیر گجر کو ہلوکی پولیس سٹیشن منتقل کردیاگیا،چودھری یوسف میو کا مزید کہناتھا کہ پی پی 164میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم دھاندلی کی چند شکایات سامنے آئی ہیں، دھاندلی کی شکایات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ،ان کا کہناتھا کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ پچھلے الیکشن سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close