این اے 119ضمنی الیکشن، کارکنان کا جھگڑا، گرفتاریاں

لاہور(پی این آئی)ضمنی انتخاب کے لیے لاہور میں قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی کے چار حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

لاہوراین اے 119میں سنی اتحاد کونسل اورمسلم لیگ ن کےکارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، پولیس نے4 افراد کوگرفتارکرلیا،جھگڑا یو ای ٹی کے قریب پولنگ اسٹیشن نمبر 171 پر ہوا،پولیس کے مطابق کارکنوں کے درمیان جھگڑاکیمپ لگانے کے معاملے پر ہوا۔دوسری جانب فیروزوالہ میں حلقہ پی پی ایک سو انتالیس میں گورنمنٹ ہائی اسکول نظامپورہ کے باہردوگروپوں میں جھگڑا ہوا ہے،جھگڑے کےدوران فائرنگ بھی کی گئی، جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے،پولیس نےدو افرادکو گرفتارکرلیا، واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close