اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے ملک بھر میں جلسوں کا اعلان کردیا۔ عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک جلسہ کر دکھائیں ، ہم پورے ملک میں جلسے کریں گے،پاک افغان بارڈر پر 6 جماعتوں کے الائنس نے تاریخی جلسہ کیا ہے میں چیلنج کرتا ہوں حکومتی پارٹیاں بلوچستان میں ایک بھی جلسہ کرکے دکھائیں،عوام میں دن بدن غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم پالیس کی وجہ سے ذخیرہ اندوز اور مڈل مین اربوں روپے کمائیں گے جبکہ غریب عوام کو 16روپے کی روٹی اور 20 کا نان کہیں نہیں مل رہا۔
انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم منسٹر نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بولا ہے ، پیٹرول اورڈیزل کی قیمت بڑھا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، انہوں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پیٹرول ،ڈیزل، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں چل رہی، آصف علی زرداری ٹین پرسنٹ نہیں، مسٹر ہندرڈ پرسنٹ ہیں، کٹہرے میں آصف زرداری اور نواز شریف کو ہونا چاہیے تھا۔ صدر مملکت تو قومی اسمبلی میں تقریر بھی صحیح طرح نہیں کرسکے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں