خاتون صحافی پر الزامات کے بعد مشال یوسفزئی کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

پشاور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مشیر برائے شوسل ویلفیئر مشال یوسفزئی کو پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وکیل رہنما معظم بٹ نے ہتک عزت پر 3 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔

انصاف لائرز فورم کے رکن اور سینیئر وکیل معظم بٹ نے اپنے وکیل کی وساطت سے مشال اعظم کو نوٹس بھیجا۔ نوٹس میں مشال اعظم کو 14 دن کے اندر اپنے الزامات ثابت کرنے اور جواب جمع کرانے کا وقت دیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مشال یوسفزئی نے معظم بٹ کے خلاف ہتک آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل جیو نیوز کی رپورٹر نادیہ صبوحی نے وزیراعلیٰ کی مشیر مشال یوسفزئی سے مہنگی گاڑیوں کی خریداری کی سمری سے متعلق تصدیق کیلئے رابطہ کیا تھا۔ مشال یوسفزئی نے خبر کی تصدیق کی تھی اور رپورٹر نے اپنی خبر میں مشال یوسفزئی کا مؤقف بھی دیا تھا۔ اس کے باوجود مشال یوسفزئی نے نادیہ صبوحی پر بے بنیاد الزامات عائد کیے تھے اور اُن کا موبائل نمبر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا جس کے بعد نادیہ صبوحی کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں