کل موبائل سروس بند ہوگی یا نہیں؟ پی ٹی اےنے اعلامیہ جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں 21 اور 22 اپریل 2024 کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب اور بلوچستان کے چند اضلاع میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل رہے گی۔پی ٹی اے کے مطابق یہ فیصلہ انتخابی عمل کو بلا تعطل اور شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں صوبے کے 13 اضلاع اور تحصیلوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی سفارش کی تھی۔لاہور، قصور، شیخوپورہ، گجرات ، تلہ گنگ، چکوال، کلرکہار، علی پور چٹھہ، ظفر وال، بھکر، صادق آباد، کوٹ چھٹہ اور ڈیرہ غازی خان سٹی میں فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی شفارش کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close