بشریٰ بی بی کو زہر دیا گیا یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹس آگئیں

.اسلام آباد(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں

معمولی نوعیت کے گیسٹروکی تشخیص ہوئی ہے ،ڈاکٹروں کی جانب سے بشریٰ بی بی کی باقی تمام رپورٹس کو کلیئر قرار دیدیا گیا ،میڈیکل رپو رٹس میں بشریٰ بی بی کو زیر دینے کے شواہد نہیں ملے ،بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کیلئے خون کا نمونہ دینے سے انکار کیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی الشفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں ہونے والے ٹیسٹوں کی رپورٹس آگئیں ہیں جن میں ڈاکٹروں کی جانب سے معمولی نوعیت کے گیسٹرو کی تشخیص کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹروں نے باقی تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کو کلیئر قرار دیدیاہے ۔آج الشفاءانٹرنیشنل ہسپتال میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے اینڈوسکوپی سمیت ای سی جی اور الٹرساؤنڈکے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ ڈاکٹروںکو بلڈ ٹیسٹ کیلئے بشریٰ بی بی نے خون کا نمونہ دینے سے انکار کر دیا تھا ۔ تمام ٹیسٹوں کے بعدبشریٰ بی بی چار بجے تک ریکوری روم میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close