لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے کہا ہے کہ کل ہونے والا الیکشن نہیں بلکہ ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے ، 21 اپریل کو آنے والا رزلٹ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،عوام گھروں سے نکلیں اور 8فروری والی تاریخ کو دہراتے ہوئے تحریک انصاف کو ووٹ دیں، عوام کو اپنا ووٹ کاسٹ بھی کرنا ہے اور ووٹ کی حفاظت بھی کرنی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باعث میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام اپنا فیصلہ ایک بار پھر تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیکر سنا دیں گے ۔اس بار ہم اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے ۔8فروری کو ہمارے ساتھ جو دھاندلی کی گئی اور ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا اس بار عوام پولنگ سٹیشنوں کے باہر پہرہ دیکر اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرینگے ۔عوام کل ہونے والے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈال کر ثابت کریں گے کہ اس ملک کیلئے عمران خان بہت ضروری ہیں ۔ جیسے 8 فروری کوہونے والے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں کوووٹ دیاتھا ایسے ہی21 اپریل کوبھی ووٹ دینا ہو گا۔ کہ عوام نے 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیا اور ہمارا ووٹ چوری کیا گیا، فارم 45 اور فارم 47 کو تبدیل کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں