بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، رپورٹ کیا آئی؟

روالپنڈی(پی این آئی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں چیک اپ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم بھی موجود ہیں۔بشریٰ بی بی کے چیک اپ کے لیے سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی ہمراہ ہے، ان کا معدے اور خون کا ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء کی ٹیم بھی اسپتال میں موجود ہے۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی انڈواسکوپی کی جا رہی ہے، انڈواسکوپی کے علاوہ ڈاکٹر کی ہدایات پر دیگر ٹیسٹ بھی ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close