تحریک انصاف کا طویل عوصے بعد پنجاب میں پہلا جلسہ، علیمہ خان کا اہم خطاب

اسلا م آباد(پی این آئی ) طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کے دوران پنجاب سمیت ملک بھر میں کوئی خاص عوامی اجتماع کی اجازت حاصل کرنے میں ناکام رہنے والی پاکستان تحریک انصاف اب ضمنی الیکشن کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسے کرنے میں کامیاب ہو گئی۔تحریک انصاف کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ انتظامیہ اور پنجاب حکومت کی مشینری کی جانب سے تحریک انصاف کے جلسے کو رکوانے کیلئے ہر حربہ آزمایہ گیا، اس کے باوجود لاہور اور دیگر شہروں میں ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسوں میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں لاہور میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہ میں یہاں عمران خان کا پیغام لے کر آیا ہوں۔وہ اڈیالہ جیل میں چٹان کی طرح کھڑا ہے۔ وہ آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ کسی خوف میں نہیں آئیں گے۔ کوئی رکاوٹ آپ کو نہیں روک سکتی۔ آپ نے ووٹ ڈالنا ہے۔

اس کا پہرہ دینا ہے۔ جو ڈاکا 8 فروری کو پڑا اب نہیں ہونے دیں گے۔جبکہ ہمشیرہ بانی چیئرمین عمران خان علیمہ خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا جائے کہ عباد فاروق اور حسان نیازی کہاں ہے؟ ہم ان ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہے اب کوئی بھی گھروں میں نہیں بیٹھے گا، سب مل کر اس ملک کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کے لئیے جدوجہد کریں گے۔ہمارے اوپر درجنوں کیسسز دہشتگردی کے ہے عمران خان کو بے گناہ جیل میں رکھا ہوا ہے آپ نے اس تمام تر ظلم کا بدلہ اپنے ووٹ کے ذریعے لینا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں