ضمنی انتخابات،بیرسٹر گوہرنے عوام سےبڑی درخواست کردی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اورپی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں، خدشہ ہے کہ ضمنی الیکشن میں9 فروری والی داستان نہ دہرائی جائے۔

انہوں نے ایکس پرپی ٹی آئی کارکنان کیلئے اپنے پیغام میں کہا کہ 21اپریل اتوار والے دن پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔آپ کو معلوم ہے کہ تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے، پاکستان میں اگر جمہوریت نے چلنا ہے تو ووٹ کا ایک بہت بڑا عنصر ہے، میری تمام پاکستانیوں سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو اپنے حلقے میں نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں، پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشانات کو پہچانیں ، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ کریں، سارا دن پولنگ اسٹیشنز پر رہیں، اور جب پولنگ کا وقت ختم ہو اور انتخابات کا رزلٹ اعلان ہو، تو اپنا فارم 45لے کر فارم 47ملنے تک آراو کے آفس میں رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close