بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟ خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں ڈیڑھ ہزار روپے کا اضافہ کر دیا۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق قبل ازیں اس پروگرام کے تحت 9ہزار روپے دیئے جا رہے تھے جو اب بڑھا کر ساڑھے 10ہزار روپے کر دیئے گئے ہیں۔ اس اضافے سے بالخصوص بے نظیر کفالت پروگرام میں شامل لوگ مستفید ہوں گے۔ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ سہ ماہی میں اب تک بے نظیر کفالت پروگرام کے تحت پنجاب کے 29لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں ساڑھے 30ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کفالت پروگرام کے علاوہ رجسٹرڈ خاندانوں کے بچوں کے لیے بے نظیر تعلیمی وظائف کا اجراءبھی کر دیا گیا ہے اور وظیفے کی رقم بھی بڑا دی گئی ہے۔ اب پرائمری سطح کے لڑکوں کو 2ہزار اور لڑکیوں کو اڑھائی ہزار، سیکنڈری سکول کی سطح پر طلباءکو تین ہزار اور طالبات کو ساڑھے تین ہزار جبکہ ہائر سکینڈری کی سطح پر طلباءکو چار ہزار اور طالبات کو ساڑھے چار ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں