عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) احتساب عدالت اسلام آباد نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم،احتساب عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کی طبی معائنے سے متعلق درخواستیں منظور کر لی گئیں.

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاوٴنڈز ریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ بشری بی بی کا اینڈو اسکوپی ٹیسٹ ڈاکٹر عاصم یونس اور سرکاری ڈاکٹر کے زیرِ نگرانی کروایا جائے۔ جج ناصر جاوید رانا نے عدالت میں نصب اضافی دیواریں بھی فوری ختم کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دیواریں ہٹائی نہیں جاتیں سماعت آگے نہیں بڑھے گی۔

عدالتی حکم کے بعد سماعت میں ایک گھنٹے کا وقفہ لیا گیا۔دوران سماعت وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنے سے متعلق درخواستیں عدالت میں دائر کی گئیں، عدالت میں لکڑی کی دیواریں کھڑی کرنے سے متعلق درخواست بھی دائر کی گئی۔بانی پی ٹی آئی نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ کمرہ عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں، یہ اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا، عتاہم جیل انتظامیہ پمز ہسپتال سے ٹیسٹ کرانے پر بضد ہے، کہا جا رہا ہے کہ جیل مینول کے مطابق سرکاری ہسپتال سے ہی ٹیسٹ کرانے کی اجازت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close