پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل

لاہور(ی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کو طبیعت ناساز ہونے پر جیل سے سخت سیکیورٹی میں سروسز ہسپتال لے جایا گیا، یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور شدید کھانسی کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنمایاسمین راشد کی طبیعت شدید ناساز، ہسپتال منتقل۔۔۔سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیاگیا جہاں ان کا پلمونولوجی اور میڈیسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کو چیک اپ کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد میں 2020 کے آخر میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ موذی مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی تھیں۔تحریک انصاف کی رہنما نے اس وقت برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ دسمبر 2020 میں ان کا آپریشن ہوا تھا جب کہ مئی 2021 تک ان کی کیموتھراپی اور دیگر علاج جاری رہا تھا۔انہوں نے اس وقت بتایا تھا کہ ان کی بیماری کی تشخیص بہت جلد ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ان کا کامیاب آپریشن بھی ہوا اور اب ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close