سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر کون ہوگا؟ن لیگ نے نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیا۔

سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار کی جانب سے چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کو عرفان صدیقی کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نےعرفان صدیقی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر نامزد کردیا ہے۔واضح رہے کہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنےکی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادی گئی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close