صدر زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب، پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدر پاکستان آصف علی ذرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شدید تنقید کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے صدرکے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ آج یہاں ایک غیرقانونی صدر کا خطاب آپ سب نے سنا، میں نے بحیثیت اپوزیشن لیڈر پوائنٹ اٹھانے کی کوشش کی، قانون ہے کہ جس وقت بھی اپوزیشن لیڈر اٹھے گا اسے فلور دیا جاتا ہے، اس ایوان میں قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج کے اجلاس میں ہم نے زرداری کو 21 توپوں کے احتجاج کی سلامی پیش کی، یہ لوگ عہدے بانٹتے ہیں، آج کا بھر پور احتجاج ہمارا حق تھا، ہم اس صدر کو نہیں مانتے، یہ صدر، وزیراعظم پوری کابینہ ہی غیر قانونی ہے۔بیرسٹر گوہر نے دعو ی کیا کہ ہم نے صدر پاکستان کو تقریر ادھوری چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا، اس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا بھی کیا گیا۔تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پوسٹر اٹھائےایوان میں موجود رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں