اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے پاور سیکٹر کو معیشت خرابی کی وجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پاور سیکٹر میں 500 ارب روپے سے زائدکے نقصانات ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ تین ہفتوں میں محکمے کی کمزرویوں کا جائزہ لیا، پاور سیکٹر کے نقصانات 560 ارب روپے تک ہیں، ہم نے پاور سیکٹر کیلئے اصلاحات تیار کی ہیں۔ان کا کہنا تھا افسران بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں مگر ہم کسی بجلی چور کا لحاظ نہیں کریں گے، بجلی چوری کی روک تھام میں معاونت پر ایف آئی اے اور وزارت داخلہ کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا ملک میں کروڑوں کے اضافی بل بھیجے جاتے ہیں، ملک بھر میں کنڈا سسٹم کا خاتمہ کریں گے اور اب بجلی چوروں پرکوئی رحم نہیں ہوگا۔
اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا آپ کے بھائی بھی میپکو بورڈ میں ہیں؟ جس پر اویس لغاری نے جواب دیا میرے بھائی بھی نہیں رہیں گے۔ وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کمپنیوں کو چلانا حکومت کاکام نہیں، یہ کمپنیاں فروخت ہونی ہیں، اس حوالے بات چیت جاری ہے اور بجلی کمپنیوں کے بورڈز غیر سیاسی ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں