پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرول قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا ۔۔ ٹرانسپورٹرز کا پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد اضافے کا اعلان،پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔

ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے مطابق کرایوں میں اضافے سے مسافروں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے ،حکومت پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا سارا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق کرایوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز تھی،عوامی مفاد میں 5فیصد کرایہ بڑھایا،ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے سے سپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close