پاکستان پر سفری پابندیوں میں مزید توسیع کردی گئی

لاہور(پی این آئی)عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیوں میں توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پولیو وائرس مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا ہے اور کئی شہروں کے سیوریج میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو کی جانب سے پابندی میں توسیع کی سفارش کی گئی تھی۔ عالمی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لیے پاکستان اور افغانستان کو ذمے دار اور بدستور خطرہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو اس حوالے سے ایک دوسرے کے لیے بھی خطرہ قرار دیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ وائلڈ پولیو وائرس ون پاکستان اور افغانستان تک محدود ہو رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close