سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی، اساتذہ اورطلباء کیلئےاہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے اسکولوں کیلئے نئے اوقات کار کا فوری اطلاق کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی مناسبت سے اوقات کارکا اعلان کر دیا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں اسکول صبح 7بجکر45منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی دوپہر ایک بجکر15منٹ پر ہو گی۔جمعہ کے روز چھٹی 11بجکر45منٹ پر ہوگی۔ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح 7بجکر 45منٹ سے 12بجکر 15منٹ جبکہ دوسری شفٹ 12بجکر 45منٹ سے5بجکر15منٹ تک ہو گی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی بھی عائد کر دی گئی۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں