خوفناک بم دھماکہ ،سیاسی شخصیت کو نشانہ بنا یا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)این اے 8 باجوڑ میں 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اخوند زادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔

ڈی ایس پی بخت منیر کے مطابق اخونزادہ چٹان دھماکے میں محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ڈی ایس پی کے مطابق دھماکا خیزمواد سڑک کنارےکھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ اخونزادہ چٹان کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اخونزادہ چٹان جلسے سے خطاب کے بعد واپس خار آرہے تھے۔ خیال رہےکہ این اے 8 باجوڑ اور پی کے 22 باجوڑ میں 21 اپریل کو ضمنی انتخاب ہوگا۔ 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، وہ این اے 8 اور پی کے 22 سے امیدوار تھے، ان کے قتل کے بعد دونوں نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیےگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close