5 نشستوں پر انتخابات کےنتائج میں ردوبدل کیلئے کتنے کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف نے انکشاف کیا ہے کہ شیخوپورہ میں 5سیٹوں کے رزلٹ کو مینیج کرنے کیلئے 90کروڑ روپیہ خرچ کیا گیا، انٹرنیشنل اسمگلرکی ان سیٹوں کیلئے ڈیل ہوئی، اس سے بڑا ظلم کیا ہوگا کہ 9، 10مئی کے لوگوں کی پیسے کیلئے سہولتکاری کی گئی، یہ اتنا پیسا تھا کہ پانچ سال شیخوپورہ پر خرچ کیا جائے تو پیرس بن جائے۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 8فروری کو اکثریت حاصل نہیں کرنے دی گئی ، پری پول دھاندلی پھر الیکشن کے دن جو کچھ ہوتا رہا، نوازشریف کے سینے میں بہت سے راز ہیں، تین بار کے وزیراعظم ہیں مگر انہوں نے کبھی بھی مقبولیت کیلئے کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی سائفر لہرایا۔

اگر میری قربانی کے باوجود ریاست اور قوم کو بھی فائدہ نہ پہنچے، غیرمقبول باتیں کرکے میری مقبولیت ختم کی جائے، پھر ریاست اگر تقاضا کرے کہ میں بول پڑوں تو پھر مجھے ریاست کیلئے کچھ سچ بولنا پڑے گا۔6 ججز کے معاملے میں فریق بننے کا نوازشریف کا فیصلہ نہیں مگر جماعت میں 99فیصد سے بھی زائد لوگ چاہتے کہ نوازشریف فریق بنے، وجہ یہ ہے کہ 6ججز کا خط اور فیض آباد دھرنے کا فیصلہ اپنی جگہ ہے اس میں ایک ریفرنس فائل کروایا گیا تھا، اور کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں