ملت ایکسپریس واقعہ، جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(پی این آئی)ملت ایکسپریس سے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔

چند روز قبل چلتی ٹرین میں خاتون اور بچے پر پولیس اہلکار کے تشدد کی ویڈیو سامنے آئی تھی، بعد ازاں چنی گوٹھ ریلوے اسٹیشن کے قریب سے متاثرہ خاتون کی لاش ملی تھی۔خاتون کی لاش ملنے کے بعد ان کی موت معمہ بن گئی تھی تاہم اب پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آئی ہے۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت حادثاتی ہے، خاتون کے جسم پر زخموں کے 5 نشانات پائے گئے ہیں۔پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہہ جانے سے ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close