عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب کا کیا کردار تھا؟ شیرافضل مروت نے نیا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرانے میں سعودی عرب بھی شامل تھا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ رجیم جینج آپریشن میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب بھی شامل تھا، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور افغانستان کے لیے امریکہ کو بلوچستان میں دو اڈے دے دیئے ہیں۔ خیال رہے کہ شیر افضل مروت کی جانب سے یہ بیان اسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد وزیر خارجہ کی سربراہی میں پاکستان کے دورہ پر آیا ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close