قومی اسمبلی کا حلقہ جہاں ن لیگ کو منہ کی کھانی پڑی، پی ٹی آئی حمایت یافتہ اُمیدوار کامیاب قرار

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے این اے 154 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بینچ میں لودھراں کے حلقہ این اے 154 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار رانا فراز نون کو کامیاب قرار دیتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے امیدوار عبدالرحمان کانجو کی درخواست خارج کردی۔عام انتخابات 2024 میں میں رانا فراز احمد نون کو کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ دوبارہ گنتی پر عبدالرحمان کانجو کامیاب قرار پائے تھے۔فراز نون کی جانب سے نتائج کو چیلنج کرنے پر سنگل بینچ نے عبدالرحمان کانجو کو کامیاب قراردیا تھا۔آج ڈویژن بینچ نے فراز نون کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں کامیاب قرار دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close