وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت قوانین کی حمایت کردی

لاہور(پی این آئی )وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سخت قوانین کی حمایت کردی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ برطانیہ ہویا عرب امارات، جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کے ساتھ جو سلوک ہوتا ہے وہ سب کو معلوم ہے۔ پاکستان میں آزادی اظہار رائے ہونی چاہیے لیکن ایسا قانون بھی ہونا چاہیے کہ کوئی جھوٹا الزام لگائے تو اس کو پکڑا جاسکے۔کراچی میں سٹریٹ کرائم پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے جرائم ہو رہے ہیں لیکن یہ بھی دیکھیں کہ وہاں پولیس روزانہ کی بنیاد پر مقابلے کررہی ہے۔بہاولنگر واقعے سے متعلق سوال پرانہوں نے کہاکہ لڑائی تو گھر میں بھائیوں میں بھی ہوجاتی ہے، ایک واقعے کو بنیاد بنا کریہ نہیں کہا جاسکتا کہ پوری فورس ڈی مورالائز ہوگئی، ہم نے واقعے کو زیادہ بڑھا دیا ہے، بھارت میں بھی ایسا واقعہ ہوا ہے لیکن وہاں کا رویہ دیکھیں اور اپنا طرز عمل دیکھیں، ہمیں ان سے سبق سیکھنا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close