اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق چوہدری شجاعت کا اہم بیان سامنے آگیا

لاہور( پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اسرائیل پر ایرانی حملے سے متعلق کہا ہے کہ ایران نے جوابی کارروائی کے لیےصلاحیت اور ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ شام میں ایرانی سفارت خانے پر اسرائیلی حملےکے جواب میں کارروائی پرایران مبارک باد کامستحق ہے، ایران کے حملے نے اسرائیل اور اس کے مغربی حمایتیوں کو حیران کردیا ہے۔انہوں نےکہا کہ میں ایران کی اپنے دفاع کے حق میں جوابی کارروائی کی حمایت کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کو ایران کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسرائیل کوبتانا چاہیےکہ وہ غزہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرے۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ ایران کی کارروائیوں نے آج اسرائیل کی فوجی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے، اسرائیل اخلاقی، قانونی، سیاسی، نفسیاتی اور سفارتی طور پر ہارگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close