اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو بلا مقابلہ منتخب کرانے کےلئے پی ٹی آئی امیدوار پر تشدد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے یہ لوگ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات فالو کرنا بھول گئے ہیں،جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ انہوں نے ہمارے امیدوار کو تشدد کر کے بٹھایا، آصفہ بھٹو کو بلامقابلہ منتخب کرایا، یہ ان لوگوں کی بدقسمتی ہے کہ موروثی سیاست چاہتے ہیں۔ا±ن کا کہنا تھا کہ بہتر ہوتا یہ اپنی قابلیت پر آتیں، سوچتا تھا یہ ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کو فالو کریں گے، بدقسمتی سے یہ نظریات بھول گئے۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہم احتجاج کریں، ہماری کوشش ہے کہ آگے کی طرف بڑھیں، ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جس کے پاس مینڈیٹ نہ ہو اس کے خلاف احتجاج بنتا ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہوگا اور تب تک ہوگا جب تک مینڈیٹ واپس نہیں مل جاتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں