پی آئی اے کا شاندار کارنامہ، درجنوں مسافر جدہ ائیرپورٹ پرانتظار کرتے رہ گئے

اسلام آباد(پی این آئی)پی آئی اے کا شاندار کارنامہ، درجنوں مسافر جدہ ائیرپورٹ پرانتظار کرتے رہ گئے۔۔۔قومی ائیر لائن کی سعودی عرب سے آنے والی پرواز 50 مسافروں کو جدہ ائیرپورٹ پر ہی چھوڑ آئی۔ذرائع کے مطابق مسافروں کو گزشتہ روز جدہ سے اسلام آباد آنا تھا تاہم پی آئی اے کا طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث 50 مسافروں کو جدہ چھوڑ دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ رہ جانے والوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج خصوصی طیارہ تمام مسافروں کو جدہ سے لیکر وطن واپس پہنچ جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close