آصفہ بھٹو کی کامیابی چیلنج کردی گئی

کراچی(پی این آئی)آصفہ بھٹو کی کامیابی چیلنج کردی گئی۔۔۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کی این اے 207سے کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ این اے 207سے تحریک انصاف کے امیدوار غلام مصطفیٰ رند نے عدالت سے رجوع کیا،درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ آصفہ بھٹو کی کامیابی کالعدم قرار دیکر 22اپریل تک الیکشن کرایا جائے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close