وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے معاشی اشاریے بہتر پر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی میں پاکستانی معیشت پھر ترقی کی طرف گامزن ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت معاشی پالیسیوں کے ثمرات نمایاں ہو رہے ہیں، بجلی کے نرخ اور مہنگا ئی کم ہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی پالیسیوں کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 70 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبریاں منتظر ہیں۔ پہلی بار 20 کلوگرام آٹے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی۔ آٹے کے قیمت میں مارکیٹ انڈیکیٹرز کے مطابق مزید 300 روپے کمی متوقع ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اکنامک اینڈ سوشل سروے آف ایشیا اینڈ پیسفک ریجن نے پاکستان کے معاشی اشاریوں کو بہترین قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ رپورٹ میں آئندہ مالی سال میں پاکستان کی اقتصادی ترقی تیزی سے آگے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے۔

پاکستان میں رواں اور آئندہ سال کے دوران ترقی کی شرح 2 فیصد سے 2.3 فیصد تک بڑھے گی۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ اپنا موجودہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ معیشت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے اقتصادی پروگرام سے معیشت میں مزید بہتری آئے گی۔ پاکستان کی عوام کو اپنے وزیر اعظم محمد شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں