انا للہ وانا الیہ راجعون ،بڑی سیاسی جماعت کے اہم رہنما ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کے این اے 151 سے ٹکٹ ہولڈر ارشاد علی بابر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ٹی ایل پی کے ترجمان کے مطابق اتوار کے روز این اے 151 سے پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ارشاد علی بابر کی تیز رفتار گاڑی بوسن روڈ پر فٹ پاتھ سے ٹکرائی تھی۔ترجمان نے بتایا کہ گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ارشاد علی بابر زخمی جبکہ ان کا ساتھی موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔بعدازاں، ارشاد علی بابر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close