بڑا فیصلہ، نواز شریف آگے، شہباز شریف پیچھے

لاہور (پی این آئی) سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف نے دو بڑے فیصلے کرتے ہوئے شہباز شریف سے پارٹی صدارت واپس لیتے ہوئے خود پارٹی صدر بننے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کے خط کے معاملے سپریم کورٹ میں زیرِسماعت کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عید کے بعد سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف پارٹی کو منظم کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت اور پارٹی معاملات کو الگ الگ کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔۔۔۔ اس سلسلے میں نواز شریف نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کی صدارت بھی خود سنبھالیں گے۔۔۔۔ ن لیگ کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں جلد ہی پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلایا جائے گا جہاں پارٹی کے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close