ضمنی انتخابات سے قبل ہی علیم خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر آئی پی پی امیدوار شعیب صدیقی کو بڑی کامیابی مل گئی

لاہور(پی این آئی)استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے پی پی 149 سے امیدوار شعیب صدیقی نے ضمنی انتخابات سے قبل اہم کامیابی سمیٹ لی۔

لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی جب صوبائی حلقہ پی پی 149 سے آزاد امیدوار رانا محمد اکرم آئی پی پی کے امیدوار شعیب صدیقی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔آزاد امیدوار رانا محمد اکرم نے شعیب صدیقی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان بھی کیا۔شعیب صدیقی نے رانا محمد اکرم کی جانب سے حمایت کے اعلان پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ 21 اپریل کو جیت کر پی پی 149 کے عوام کی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان کے ویژن کے مطابق ترقی و خوشحالی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close