بے بنیا د پراپگینڈوں کا خاتمہ ، یوٹیوبر عادل راجہ کو لندن کی عدالت میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا

لاہور (پی این آئی)سابق فوجی افسر عادل راجہ لندن میں بریگیڈیئر راشد نصیر سے ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس‘ (سابقہ ٹویٹر) پر سینئر صحافی ’وجاہت کاظمی‘کی جانب سے دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستانی اداروں کیخلاف مہم چلانے کے الزامات پر کورٹ مارشل ہونے والے سابق فوجی افسر اور یوٹیوبر عادل راجہ لندن میں سابقہ آئی ایس آئی بریگیڈیئر راشد نصیر سے ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے ہیں اور برطانیہ کی ہائیکورٹ نے انہیں بریگیڈیئر ریٹائر راشد نصیر کو 10 ہزار پاونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل عادل راجہ کی جانب سے بریگیڈیئر راشد نصیر پر مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کے خلاف دھاندلی کرنے کے سنگین الزاما ت عائد کیئے گئے تھے ، جس پر راشد نصیر نے قانونی اقدامات کرتے ہوئے لندن میں ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کیا ۔لیکن کیس کی شنوائی کے دوران وہ اپنے بے بنیاد دعوے ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے ہیں اور انہیں اب اس کے نتائج بھی بھگتنا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close