اپوزیشن اتحاد کا اگلا جلسہ کہاں ہوگا؟ حکومت کیلئے بڑی پریشانی کھڑی ہوگئی

لاہور (پی این آئی ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن اتحاد کی جانب سے اگلا جلسہ رواں ماہ لاہور میں کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کا سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عمر ایوب نے اپوزیشن گرینڈ الائنس میٹنگ بارے تفصیلات سے آگاہ کیا، اس دوران پشین جلسے کی کامیابی کے بعد اگلا جلسہ پنجاب میں کرنے کے لیے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر برطانیہ مانچسٹر میں اہل خانہ سے ملنے گئے ہوئے ہیں، عمر ایوب سے ٹیلی فونک رابطے میں گرینڈ الائنس کی جانب سے اگلا جلسہ رواں ماہ کے آخر میں لاہور میں کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، اسد قیصر کی جانب سے لاہور جلسہ منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close