ایران ، اسرائیل کشیدگی۔۔ پاکستان نے فضائی حدود سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث افغانستان اور ایران سے آنے والی ہر پرواز کی نگرانی کی ہدایت کر دی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول کو نئی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود میں داخلے کیلئے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔دوسری جانب پاکستان نے ایران اسرائیل کشیدگی پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش ہے،2اپریل کو پاکستان نے شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے خطرات سے آگاہ کیا تھا،پاکستان صورتحال کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ واقعات سنگین اثرات رکھتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پاکستان نے کہا تھا خطے میں دشمنی کو روکا اور غزہ میں سیز فائر کیا جائے،تازہ واقعات سفارتکاری کی ناکامی کااظہار ہیں،یہاں بھی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن و سلامتی قائم رکھنے میں ناکام ہوئی،اب صورتحال مستحکم کرنے اور امن کی بحال کی اشد ضرورت ہے،ترجمان نے کہاکہ تمام فریقین تحمل کام لیں اور کشیدگی کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close