ڈسٹرکٹ جیل میں ہنگامہ آرائی، آگ لگا دی گئی

حافظ آباد(پی این آئی) پنجاب کے ضلع حافظ آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران 3 قیدی زخمی ہوگئے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدیوں نے دیگر اسیران سے نہ ملنے پر ہنگامہ کیا اور سرکاری کمبلوں کو آگ لگا دی۔ جیل حکام کے مطابق2 قیدیوں نے سلاخوں سے ٹکریں مار کر خود کو زخمی کرلیا جبکہ ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی نے سیفٹی ریزر سے خود کو لہولہان کرلیا۔ جیل حکام کے مطابق ہنگامہ کرنے والے قیدیوں کو الگ الگ بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close