لاہور (پی این آئی) عدالت نے ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکار کی 35 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ملزم میر حسن کو آج سول ججاینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت 35 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی ۔یاد رہے کہ ملزم میر حسن نے ملت ایکسپریس میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوئی۔ایف آئی آر کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم سے سرکاری رائفل لے کر پوچھ گچھ کی گئی ، میر حسن نے بتایا کہ خاتون مسافروں کا سامان اٹھا کر پھینک رہی تھی، میرے منع کرنے پر میرے ساتھ بھی بدزبانی اور تلخ کلامی کی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں