اگر فارم 45 کے مطابق حکومت بنتی تو وفاق میں کس کی حکومت بنتی؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ اگر فارم 45 کے مطابق حکومت بنتی تو وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت بنتی، فارم 47 والوں کی حکومت بیساکھیوں پر کھڑی ہے، آپ عوام کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے، عوام کا سمندرآپ کو بہا کر لے جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقہ پشین میں اپوزیشن اتحاد ’تحریک تحفظ آئین‘ کے زیر اہتمام پہلے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی ہے لیکن حکومت بلوچستان نے پشین کے راستے میں جگہ جگہ ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سے کارکنوں اور پارٹی کے جھنڈوں کو نہیں چھوڑا جارہا۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے سب عیاں ہو جائے گا، ملک کے عوام ہمیشہ تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے پیش پیش رہے، اپوزیشن اتحاد پورے ملک میں جلسے کرے گا، ہر طبقے کے پاس جائیں گے، آئین کی پاسداری ہوئی تو عمران خان اور دیگر قائدین جیلوں سے باہر آسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close