پاکستان ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگا ترین ملک قرار

لاہور (پی این آئی) پاکستان ایشیاء میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک قرار، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو ایشیاء کی چوتھی سست ترین معاشی ترقی کی شرح والا ملک بھی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈیولپمنٹ آوٹ لک رپورٹ 2024 جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آئندہ مالی سال کی شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا اندازہ ہے، ملک میں مہنگائی میں آئندہ مالی سال کمی آنے کی امید ہے، مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آجائے گی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی، برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئے گی۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔اے ڈی بی رپورٹ میں پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 1.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام کو معاشی بحالی اور اصلاحات کیلئے اہم چیلنج قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close