اپوزیشن تحریک شروع ہوتے ہی ناکام قرار دے دی گئی

لاہور(پی این آئی)اپوزیشن تحریک شروع ہوتے ہی ناکام قرار دے دی گئی۔۔۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پشین جلسے سے ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن تحریک شروع ہوتے ہی ناکام ہوگئی۔اسلام آباد سے جاری بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ناکام جلسہ کرسی کے حصول کی کوشش ہے، انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پشین جلسے میں نوشکی میں دہشت گردی کی کسی نے مذمت کی؟ کیا اپوزیشن جلسے میں کسی نے اہل فلسطین کا تذکرہ کیا؟

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزیشن جلسے میں کیا کسی رہنما نے لوڈشیڈنگ، مہنگائی یا عوام کے مسائل پر بات چیت کی؟اُن کا کہنا تھا کہ یہ سب کرسی کا چکر ہے، یہ جلسوں سے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جو کیا، عوام خمیازہ آج تک بھگت رہے ہیں۔طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ عوام گالم گلوچ کی سیاست نہیں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ناکام جلسے میں ایک سیاسی رہنما کے خلاف نعرے بازی افسوسناک ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close