شیر افضل مروت نے پشین جلسے میں شرکا کو کونسا نعرہ لگانے سے روک دیا؟

کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے پشین جلسے کے شرکاء کو ’’ ڈیزل‘‘ کے نعرے لگانے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پشین جلسے کے دوران شیر افضل مروت خطاب کےلیے سٹیج پر آئے تو شرکا نے ڈیزل ڈیزل کے نعرے لگانا شروع کر دیے، جس پرشیر افضل مروت نے کہا کہ ڈیزل کے نعرے نہ لگائیں کیونکہ ان سے بات چیت چل رہی ہے۔دوران خطاب شیر افضل مروت کاکہنا تھا کہ اس ملک پر ایک جابرانہ حکومت قائم ہے، عمران خان گزشتہ 8 ماہ سے ناجائز مقدمات میں جیل میں بند ہے، عمران خان اور ان کی اہلیہ کی کردار کشی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close