پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے پولیس کے کرپٹ آفیسرز اور اہلکاروں کےسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئی جی پنجاب نے امن امان کی مجموعی صورت حال پر بریفنگ دی۔اجلاس میں مریم اورنگزیب ، چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری، آئی جی،اے آئی جی، کمشنر ، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آرگنائزڈ اور سائبر کرائم کے خاتمے کےلئے اسپیشل یونٹ قائم کرنےاور آئی ٹی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ پولیس میں کرپشن اور غیر پیشہ ورانہ رویئے کی نشاندہی کے لئے سپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس آفیسرز اور اہلکاروں کا سپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close